اُڈپی 19 جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُڈپی کے ملپے سمندر میں منگل صبح ایک ماہی گیری کی بوٹ اُلٹ جانے کے نتیجے میں ایک ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر ہلا ک ہوگیا جس کی شناخت انیّا (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دس ماہی گیروں پر مشتمل ایک ٹیم سمندر کے بیچوں بیچ مچھلیوں کا شکار کررہا تھا کہ اچانک موسم خراب ہوگیا اور تیز ہوائوں کے نتیجے میں بوٹ اُلٹ گئی۔ نو ماہی گیر تیر کر سمندر کنارے تک پہنچنے میں کامباب ہوگئے، البتہ ایک ماہی گیر سمندر کی تیز اور اونچی اُٹھتی لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے کنارے نہ پہنچ سکا اور سمندر میں ہی ڈوب کر ہلاک ہوگیا، انیّا کی لاشبعد میں سمندر سے برآمد کرلی گئی اورسرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔
ملپے پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔